ابوظہبی ٹیسٹ سے قبل قومی پلیئرز کی بھرپور ٹریننگ جاری

پلیئرز نے وارم اپ اور فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز کیں، فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن نے چھوٹے بیٹ کے ساتھ گیندیں اچھالتے ہوئے کھلاڑیوں کوکیچنگ پریکٹس کرائی

منگل 26 ستمبر 2017 19:53

ابوظہبی ٹیسٹ سے قبل قومی پلیئرز کی بھرپور ٹریننگ جاری
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلیے قومی پلیئرز نے ابو ظبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ پلیئرز نے وارم اپ اور فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز کیں، فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن نے چھوٹے بیٹ کے ساتھ گیندیں اچھالتے ہوئے کھلاڑیوں کی کیچنگ پریکٹس کرائی، سلپ کیچنگ پر بھرپور توجہ دی گئی۔

بولنگ کوچ اظہر محمود بال کو زور سے زمین پر پٹختے ہوئے فیلڈ کرنے کی مشق کراتے رہے، وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ساتھ الگ سیشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیٹ میں بیٹنگ کے دوران اوپنرز کو زیادہ تر آف سٹمپ سے باہر جاتی گیندوں کا سامنا کرنے کیلیے کہا گیا۔ شان مسعود اور سمیع اسلم کی بیٹنگ کے دوران ہیڈ کوچ مکی آرتھر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے ہمراہ نیٹ کے ایک طرف کھڑے ہو کر خامیوں کی نشاندہی کرتے نظر آئے۔واضح رہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم ابوظبی پہنچ چکی ہے، گرین شرٹس 28 ستمبر کو ابو ظہبی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچز اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 19:53:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :