معروف انگلش کر کٹربین سٹوکس کو پولیس نے گرفتارکرلیا

سٹوکس کو رات گئے اپنے آپ کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا،ابھی مزید حقائق سامنے آنے باقی ہیں،میڈیا

منگل 26 ستمبر 2017 20:39

معروف انگلش کر کٹربین سٹوکس کو پولیس نے گرفتارکرلیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) دنیائے کرکٹ کے شاندار کرکٹر اور مہنگے ترین آل رائونڈر بین سٹروکس بسٹول میں گرفتار ہو گئے جس کے بعد وہ چوتھے ون ڈے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ اس کے ساتھ ان کے کولیگ ایلکس ہیلز بھی ٹیم کو چوتھے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ ہیلز مقدمے میں پولیس حکام کی معاونت کریں گے۔

(جاری ہے)

ای سی بی حکام کے مطابق بین سٹروک کو برسٹول میں سوموار کی صبح گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

ان سے مزید تفتیش کی جائے گی جس کی وجہ وہ ٹیم کو چوتھے ون ڈے میں دستیاب نہیں ہونگے جبکہ ایلکس ہیلز جو اتوار کی رات بین سٹروک کے ہمراہ تھے وہ بھی رضاکارانہ طور پر میچ سے دستبردار ہو گئے۔ ہیلز پولیس کو انویسٹی کیشن میں معاونت کریں گے۔ پولیس حکام نے کیس کے بارے میں مزید بتانے سے گریز کیا ہے، تاہم اطلاعات ہیں کہ انہیں رات گئے اپنے آپ کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم ابھی مزید حقائق سامنے آنے باقی ہیں۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 20:39:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :