ہنگو،امن کرکٹ سپر لیگ ٹورنامنٹ گرین لینڈ کلب نے جیت لیا

منگل 26 ستمبر 2017 20:25

ہنگو،امن کرکٹ سپر لیگ ٹورنامنٹ گرین لینڈ کلب نے جیت لیا
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ہنگو امن کرکٹ سپر لیگ ٹورنامنٹ گرین لینڈ کلب نے جیت لیا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 20ٹیموں نے حصہ لیا۔مہمان خصوصی جاسم اورکرئی نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گرین لینڈ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 18اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 166اسکور کئے جبکہ دوسری اننگز میں مد مقابل بوم بوم کلب 139رنز بنا کر ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اور گرین لینڈ کلب نے ٹائیٹل کا اعزاز اپنے نام کیا۔گرین لینڈ کلب کے کھلاڑی نور خان مین آف دی میچ قرار پائے۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلعی رہنماء جاسم اورکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفریحی سرگرمیوں سے نواجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو کے کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ اور نواجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر سطح پر جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔

دریں اثناء ضلعی کرکٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے ونر ٹیم کو 60ہزارجبکہ رنر اپ ٹیم کو 30ہزار نقد انعامات سے نوازا گیا۔جبکہ مہمان خصوصی جاسم اورکزئی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کمیٹی عہدیداران صدر نعمت اللہ ،جنرل سیکرٹری مسعود اور کمنٹیٹر اور محمد خان کو بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 20:25:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :