پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی4روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ

ایس ایس جی سی نے اسلام آباد ریجن کے خلاف اپنی پہلی اننگز می292 رنز بنائے

منگل 26 ستمبر 2017 21:54

پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی4روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی4روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایس ایس جی سی نے اسلام آباد ریجن کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں7وکٹوں کے تقصان پر292رنز بنائے۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے پہلے روز اسلام آباد ریجن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر ایس ایس جی سی کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ایس ایس جی سی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں7وکٹوں کے تقصان پر292رنز بنائے۔آصف ذاکر89،زین عباس44، شعیب ملک29،عمر امین28 اور فواد عالم نی23رنز سکور کئے۔ اسلام آباد ریجن کی طرف سے شہزاد اعظم رانا اور حمزہ ندیم نی2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 21:54:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :