ابوظہبی ٹیسٹ :سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر 5وکٹیں کھو کر322 رنز سکورکرلیے

جمعہ 29 ستمبر 2017 13:32

ابوظہبی ٹیسٹ :سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر 5وکٹیں کھو کر322 رنز سکورکرلیے
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28ستمبر۔2017ئ) ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے پر سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 5وکٹیں کھو کر 322رنز سکورکرلیے ہیں ۔ ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ سری لنکا نے 227 رنز4 کھلاڑی آو¿ٹ سے دوبارہ اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو کریز پر چندیمل 60 جبکہ ڈکویلا 42 رن پر موجود تھے، دونوں کھلاڑیوں نے سست روی سے اپنی اننگز آگے بڑھانی شروع کی اور اس دوران ڈکویلا نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی ۔

وکٹ کیپر بلے باز 83رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے جس کے بعد چندیمل اور دلروان پریرا نے کھانے کے وقفے پر سری لنکا کا سکور 306رنز تک پہنچایا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گزشتہ روز سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو61 رنز پر ان کی 3 وکٹیں گرگئیں، کوشل سلوا 12، کوشل مینڈس10 جب کہ لاہیرو تھریمانے بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹے، جس کے بعد کپتان دنیش چندیمل اورکرونارتنے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں محتاط اندازمیں سکورآگے بڑھایا تاہم کرونا رتنے 161 کے مجموعی اسکورپربدقسمتی سے رن آﺅٹ ہوگئے اور 7 رنزکے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔

پہلے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 4 وکٹ پر227 رنز بنا لئے ہیں۔ کپتان دنیش چندیمل 60 اور نیروشن ڈکویلا 42 پر ناقابل شکست ہیں۔پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر یاسر شاہ سب سے کامیاب بولر رہے اور 2 شکار کئے، حسن علی نے 58 کے بدلے میں ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم دونوں ریویوز سے فائدہ نہ اٹھا سکی، نئے قوانین کے مطابق اب پہلی اننگز میں پاکستان کو مزید ریویو دستیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2 میچوں پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2017 - 13:32:19