اعصام الحق قریشی نے چینگڈو اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اتوار 1 اکتوبر 2017 17:00

اعصام الحق قریشی نے چینگڈو اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
بیجنگ۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، یہ ان کا رواں برس پانچواں جبکہ مجموعی طور پر 16 واں اے ٹی پی ٹور ٹائٹل ہے، اعصام اور جوناتھن ایلرچ نے فیصلہ کن معرکے میں مرسیلو ڈیمولائنر اور مارکس ڈینل کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اعصام کیلئے باعث اعزاز بات یہ ہے کہ انہوں نے رواں سال پانچ مختلف پارٹنرز کے ساتھ پانچ ٹائٹل جیتے۔

اتوار کو چین میں کھیلے گئے چینگڈو اوپن کے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار جوناتھن ایلرچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے مرسیلو ڈیمولائنر اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مارکس ڈینل کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 7-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ مختلف پارٹنرز کے ساتھ ٹائٹلز جیتنا یقیناً میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، یہ سال میرے کیلئے کافی شاندار رہا ہے اور اب میری کوشش ہو گی کہ ٹاپ ٹونٹی پوزیشن کے ساتھ سیزن کا اختتام کروں، میں جانتا ہوں کہ میری عمر 37 برس ہو گئی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ابھی مزید چند سالوں تک میری ٹینس باقی ہے، گرینڈ سلام ٹائٹل جیت کر عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے میں سخت محنت کروں گا۔

وقت اشاعت : 01/10/2017 - 17:00:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :