جنوبی افریقہ کی پہلے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط

اتوار 1 اکتوبر 2017 21:00

جنوبی افریقہ کی پہلے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط
پوٹ چیفسٹروم۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، میزبان پروٹیز کی میچ میں گرفت مضبوط ہے، پروٹیز نے 247 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 424 رنز کا ہدف دیا، کپتان فاف ڈوپلیسی 81 اور باووما 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 49 رنز بنا لئے تھے، بنگال ٹائیگرز کو کامیابی کیلئے 375 رنز جبکہ پروٹیز کو 7 وکٹوں کی ضرورت ہے، کپتان مشفق الرحیم 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

اتوار کو پوٹ چیفسٹروم میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقن ٹیم نے 247 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے بنگلہ دیش کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 424 رنز کا مشکل ہدف دیا، ڈوپلیسی 81 اور باووما 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایڈن مرکرم 15، ڈین ایلگر 18، ہاشم آملہ 28 اور ڈی کوک 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مہاراج 19 اور پہلکوایو 6 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، مومن الحق نے 3، مستفیض الرحمان نے 2 اور شفیع الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی، بارش کے باعث چوتھے دن کے کھیل کو وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا تو بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں پر 49 رنز بنائے تھے اور اسے کامیابی کیلئے مزید 375 رنز کی ضرورت ہے جبکہ پروٹیز کو فتح کیلئے 7 وکٹیں درکار ہیں۔

(جاری ہے)

تمیم اقبال اور مومن الحق صفر، امرالقیس 32 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مورنے مورکل نے 2 اور مہاراج نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 01/10/2017 - 21:00:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :