آئرلینڈ2018ءمیں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گا

پیر 2 اکتوبر 2017 13:51

آئرلینڈ2018ءمیں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اکتوبر۔2017ء)آئر لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اگلے سال مئی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈبیو کر نے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال آئر لینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ سٹیٹس دیا ہے جس کے بعد پاکستان اور آئر لینڈ کے کرکٹ بورڈ اگلے سال مئی کے دوسرے ہفتے میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں جس کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اگلے سال 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے انگلینڈ جائے گی جہاں پہلا ٹیسٹ 24 مئی اور دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم سکاٹ لینڈ میں 2 ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 02/10/2017 - 13:51:26