چیف سلیکٹرانضمام نے ٹی ٹین لیگ کی ٹیم خرید لی،پی سی بی حکام ناخوش

چئیرمین نجم سیٹھی روس میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد انضمام الحق سے بات کریں گے،پی سی بی ذرائع

بدھ 4 اکتوبر 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی ٹینلیگ کی ایک ٹیم خرید لی، جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں۔قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین نجم سیٹھی روس میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد ان سے بات کریں گے، 10اوورز فی اننگز پر مشتمل میچز کا حامل ایونٹ 21سے 24دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا، اس کیلئے انضمام کو چیف مینٹور بھی مقرر کیا گیا ہے، وہ پی سی بی سے بطور چیف سلیکٹر ماہانہ تقریبا15 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، بورڈ سے ہی ٹکٹ، رہائش کی سہولت اور ڈیلی الانس لے کر وہ ون ڈے سیریز کیلئے مشاورت کے نام پر دبئی گئے، مگر وہاں گزشتہ روز ٹی10لیگ کی تقریب میں شرکت کی، ایونٹ میں وہ پنجابی لیجنڈز نامی ٹیم کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

بورڈ حکام نے گزشتہ روز ہی اس ایونٹ پر دبے الفاظ میں تشویش ظاہر کی تھی مگر اب ان کا اپنا چیف سلیکٹر اس کے ساتھ منسلک ہو چکا، گزشتہ برس انضمام کے بھائی بنکاک میں منعقدہ ایک ایونٹ کیلئے اپنی ٹیم لے کر گئے تھے جس کے کپتان فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکار سابق اسپنر دانش کنیریا تھے، انضمام ماضی میں باغی انڈین کرکٹ لیگ میں بھی شریک ہو چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/10/2017 - 15:10:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :