آئی سی سی امپائر رچرڈ النگ ورتھ اسپتال میں داخل

بدھ 4 اکتوبر 2017 15:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) آئی سی سی امپائر رچرڈ النگ ورتھ کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکسز اسپتال کے ڈائریکٹر (آپریشنز)سریش تریپاٹھی نے بتایا کہ برطانوی امپائر کو کل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وِداربھا کرکٹ ایسوسی ایشن کے زرائع کا کہنا ہے کہ امپائر کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر داخل کیا گیا۔ دو ڈاکٹر بشمول کارڈیولوجسٹ ان کی جانچ کر رہے ہیں۔ ان کی حالت بہتر ہے۔
وقت اشاعت : 04/10/2017 - 15:11:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :