ویسٹ انڈیز کا دورہ زمبابوے کیلئے سکواڈ کا اعلان، کائل ہوپ اور شین ڈورچ مایوس کن کارکردگی کے باوجود ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب

بدھ 4 اکتوبر 2017 15:20

ویسٹ انڈیز کا دورہ زمبابوے کیلئے سکواڈ کا اعلان، کائل ہوپ اور شین ڈورچ مایوس کن کارکردگی کے باوجود ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب
کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ کے آخر میں شیڈول دورہ زمبابوے کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کائل ہوپ اور شین ڈورچ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم 15 اکتوبر کو زمبابوے اے کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، کالی آندھی دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، کریگ بریتھویٹ، دیوندرا بیشو، جرمین بلیکووڈ، روسٹن چیس، میگل کمنز، شین ڈورچ، شینن گبرائل، شمرون ہٹمائر، کائل ہوپ، شے ہوپ، الزاری جوزف، کیرن پاویل، ریموون ریفر اور کیمر روچ پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 04/10/2017 - 15:20:59