پاکستان وومن کرکٹ کی سابق سربراہ کے ثنا میر پر سنگین الزامات

ثنا میر کے غلط فیصلوں کے باعث آئی سی سی وومن ورلڈ کپ میں سری لنکا اور ساتھ افریقہ کے خلاف جیتے ہوئے میچ ہارے، ثنامیرسینئرکھلاڑی کوسلیکشن کمیٹی میں شامل کراناچاہتی تھیں اور من پسندکھلاڑی کوٹرینربنواناچاہتی تھیں، شمسہ ہاشمی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ وومن ونگ کی سابق سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق کپتان ثنا میر کے باعث آئی سی سی وومن ورلڈ کپ میں سری لنکا اور ساتھ افریقہ کے خلاف جیتے ہوئے میچ ہارے۔پاکستان وومن ٹیم میں تنازعات بڑھتے جارہے ہیں، اس موقع پر سابق کپتان پر پی سی بی وومن ونگ کی سربراہ شمسہ ہاشمی نے الزام عائد کیا ہے کہ ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی بری نہیں تھی، شمسہ ہاشمی نے انکشاف کیا کہ ثنامیرسینئرکھلاڑی کوسلیکشن کمیٹی میں شامل کراناچاہتی تھیں اور من پسندکھلاڑی کوٹرینربنواناچاہتی تھیں۔

شمسہ ہاشمی نے الزام عائد کیاکہ ثنامیرمیچزمیں آسان مواقع پربالنگ کرتی تھیں اور ٹیم کے معاملات میں زیادہ مداخلت کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

سابق سربراہ پی سی بی وومن ونگ نے کہاکہ قومی ٹیم میں زیادہ ترلڑکیاں27سال کی عمرسے زائدہیں۔ الزبتھ برکت کوآف اسپنرہونیکی وجہ سے کبھی نہیں کھلایاگیا۔شمسہ ہاشمی کاکہناتھاکہ کھلاڑیوں کوپرفارمنس کی بنیادپرٹیم میں ہوناچاہیئے۔ زیادہ میچزکپتان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہارے۔واضح رہے کہ پانچ روز قبل ثنا میر قومی وومنز ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھو بیٹھیں تھیں ، تاہم بطور کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کر دی تھی، ساتھ ہی وومنزونگ کی سربراہ شمسہ ہاشمی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا۔
وقت اشاعت : 05/10/2017 - 20:16:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :