حمیرا ارشد کی طرف سے طلاق کے دعوے کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:13

حمیرا ارشد کی طرف سے طلاق کے دعوے کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) فیملی سول جج محمد ظریف نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی طرف سے طلاق کے دعوے کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے احمد بٹ کے پیش نہ ہونے پر اشتہار اخبارجاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔فیملی سول جج کی عدالت میں گلوکارہ حمیرا ارشد کی طرف سے دائر طلاق کے دعوے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے احمد بٹ کو طلب کیا تھا لیکن وہ طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے احمد بٹ کا اشتہاراخبار میںجاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت میں حمیرا ارشد نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ اس نے کافی کوشش کی کہ وہ احمد بٹ کے ساتھ اچھی زندگی گزارے لیکن وہ احمد بٹ کے رویے کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکی روز روز کے جھگڑوں س وہ تنگ آچکی ہے اب اس کے ساتھ رہنا مشکل ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اس کو طلاق کی ڈگری جاری کی جائے۔
وقت اشاعت : 06/10/2017 - 00:13:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :