کراچی کنگز نے کرس گیل، کیرن پولارڈ اور کمار سنگاکارا کو ریلیز کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:12

کراچی کنگز نے کرس گیل، کیرن پولارڈ اور کمار سنگاکارا کو ریلیز کر دیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اکتوبر2017ء) کراچی کنگز نے کرس گیل، کیرن پولارڈ اور کمار سنگاکارا کو ریلیز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 کیلئے کھلاڑیوں کے تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کراچی کنگز نے اپنے کئی اہم کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا ہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے کرس گیل، کیرن پولارڈ اور کمار سنگاکارا کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مقامی کرکٹرز میں شعیب ملک اور سہیل خان کو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ بدلے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی  سے شاہد آفریدی اور لاہور قلندرز سے محمد رضوان کو حاصل کیا ہے۔
وقت اشاعت : 06/10/2017 - 00:12:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :