گریم سمتھ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ہاشم آملہ زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور مشترکہ طور پر دنیا کے 15 ویں بلے باز بن گئے

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 15:34

بلوم فونٹین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 28 ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ گریم سمتھ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر مائیکل کلارک کے ہم پلہ ہو گئے، آملہ زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور مشترکہ طور پر دنیا کے 15 ویں بلے باز ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے کیلس 45 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں جبکہ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ بلوم فونٹین میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آملہ نے ڈٹ کر بنگال ٹائیگرز کے بائولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری کی سکور کی، یہ ان کی رواں سیریز میں دوسری جبکہ کیریئر کی 28ویں سنچری ہے، اسطرح وہ زیادہ سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے گریم سمتھ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 27 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔
وقت اشاعت : 07/10/2017 - 15:34:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :