جنوبی افریقہ کیلئے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں ، ہاشم آملا دوسر ے نمبر پر آگئے

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 16:14

جنوبی افریقہ کیلئے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں ، ہاشم آملا دوسر ے نمبر پر آگئے
بلوم فاﺅنٹین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اکتوبر۔2017ء)جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے جنوبی افریقی بلے بازو ں کی فہرست میں دوسر ے نمبر پر آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

34سالہ ہاشم آملانے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئرکی28ویں سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ جنوبی افریقہ کے لیے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ،ہاشم آملا نے سابق کپتان گریم سمتھ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے پروٹیز کےلئے27سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔اس فہرست میں پہلا نمبر آل راﺅنڈ جیک کیلس کا ہے جنہوں نے 1995ءسے2013ءکے دوران166ٹیسٹ میچز میں45سنچریاں سکور کی تھیں۔

وقت اشاعت : 07/10/2017 - 16:14:38