باہمی سیریز نہ کھیلنے پر ہرجانے کا دعویٰ،آئی سی سی معاملے سے لاتعلق نکلا

معاملہ آئندہ ہفتے آکلینڈ میں ہو نے والے آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اتوار 8 اکتوبر 2017 14:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر ہندوستانی بورڈ سے ہرجانے کی وصولی کا دعوی مستقبل قریب میں بھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ آئندہ ہفتے آکلینڈ میں ہو نے والے آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین شہریارخان نے بڑے زور شور سے یہ اعلان کیا تھا اس معاملے میں ہند سے ہرجانہ وصول کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کرکٹ حلقوں کے مطابق شہریار خان اپنے عہدے کی مدت پوری کرکے رخصت ہو چکے ہیں اور نئے چیئر مین نجم سیٹھی نے اس معاملے میں کسی پیشرفت کا کوئی تذکرہ ابھی تک نہیں کیا۔ اگر ہندوستانی میڈیا کے دعوے کو درست مان لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہرجانے کی وصولی تو کجا پی سی بی نے ابھی اس بارے میں بنیادی قدم بھی نہیں اٹھایا۔

علاوہ ازیں ایسا کوئی بھی دعوی دائر کرنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ ہندوستانی بورڈ بی سی سی آئی سے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر اپنی حکومت سے اجازت نہ دیے جانے کے شواہد طلب کرے گا اور ابھی اس حوالے سے بھی کسی قسم کی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔
وقت اشاعت : 08/10/2017 - 14:30:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :