جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

پیر 9 اکتوبر 2017 13:01

بلوم فونٹین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر کو کمبرلی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم جنوبی افریقہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کلین سویپ کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم 12 اکتوبر کو کرکٹ سائوتھ افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے 18 اکتوبر کو پرل جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 22 اکتوبر کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 اکتوبر جبکہ دوسرا 29 اکتوبر کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 09/10/2017 - 13:01:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :