نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز،14رکنی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، بسمہ معروف کپتان مقرر

پاک کیویز ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ31اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا

منگل 10 اکتوبر 2017 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے 14 رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ہونگی جبکہ جویریہ ودود ان کی نائب ہونگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی کے خلاف متحدہ عرب امارات میں 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے لئے 14 رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

قومی ویمنز ٹیم کے ساتھ نئے کوچ مارک کولز کی یہ پہلی سیریز ہے۔

(جاری ہے)

ثنا میر کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد بسما معروف پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ہونگی جبکہ جویریہ ودود ان کی نائب ہونگی۔دیگر کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی، سدرہ امین، ارم جاوید، عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ثنا میر، ڈائنا بیگ، نتالیا پرویز، ایمن انور، نشرح سندھو اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 31 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 8 نومبر سے شارجہ میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 10/10/2017 - 16:30:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :