ڈبلیو ڈبلیو ای کا مقبول ترین، طاقتور گروپس میں سے ایک دی شیلڈ ایک بار پھر متحد ہوگیا

منگل 10 اکتوبر 2017 21:29

ڈبلیو ڈبلیو ای کا مقبول ترین، طاقتور گروپس میں سے ایک دی شیلڈ ایک بار پھر متحد ہوگیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء)ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے مقبول ترین اور طاقتور گروپس میں سے ایک دی شیلڈ ایک بار پھر متحد ہوگیا ہے۔ڈین امبروز، سیٹھ رولنز اور رومن رینز نے انٹر کانٹی نینٹل چیمپئن دی میز کے پرومو میں مداخلت کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ شیلڈ ایک بار پھر ایکشن کے لیے تیار ہے۔درحقیقت گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای را کا آغاز ہی اس گروپ کے دوبارہ اتحاد سے اس وقت ہوا جب دی میز اور ان کے وہ ساتھی اکھٹے ہوئے جو گزشتہ دو ہفتوں سے رومن رینز پر حملے کررہے تھے۔

بعد ازاں دی میز نے اپنے ساتھیوں سیزارو، شیمس اور کرٹس ایکسل میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے اور رومن رینز کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ تو ان کے مقابلے میں شیلڈ کو اکھٹا نہیں کرسکے اور اس گروپ کے اتحاد کی باتیں محض افواہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر رومن رینز نے کہا ' کون کہتا ہے کہ وہ افواہیں ہیں' اور پھر ڈین امبروز اور سیٹھ رولنز وہاں آگئے اور ان تینوں نے شیمس، دی میز، سیزارو اور ایکسل پر حملہ کیا۔بعد ازاں اس گروپ نے بر آسٹرومین کو بھی اپنے مخصوص داٹرپل پاور بم کے ذریعے میز پر پٹخا۔اور دی شیلڈ کے اتحاد کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی ہے اور وہ ہے جان سینا اور بروک لیسنر کی ڈبلیو ڈبلیو ای سے غیرحاضری، جس کو دیکھتے ہوئے ان تینوں ریسلرز کو ایک بار پھر متحد کیا گیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 10/10/2017 - 21:29:52