سری لنکا نے اچھا کھیل پیش کیا ، ہماری ٹیم ابھی جونیئر ہے ، وسیم اکرم

ایک سیریز ہارنے پر سرفراز پر تنقید ٹھیک نہیں ، نیا کپتان ہے تھوڑا وقت چاہیے ،مصباح ، یونس کی کمی دو میچوں میں پوری نہیں ہوسکتی، سابق کپتان

منگل 10 اکتوبر 2017 21:40

سری لنکا نے اچھا کھیل پیش کیا ، ہماری ٹیم ابھی جونیئر ہے ، وسیم اکرم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ایک سیریز ہارنے پر سرفراز پر تنقید کرنا ٹھیک نہیں ، سرفراز نیا کپتان ہے اسے سنبھلنے کیلئے تھوڑا وقت دینا چاہیے،مصباح الحق اور یونس خان کی کمی کو ایک سیریز میں پورا کرنا ممکن نہیں ہے،ہماری ٹیسٹ ٹیم ابھی ناتجربہ کارہے،اور سری لنکا نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیریز ہارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب پہلی ٹیم 480 کر جائے اورگرمی کا موسم ہو ،اتنا بڑا اسکور چیز کرنا ایک مشکل کام ہے،اسی لیے پاکستان دونوں میچ ہار گیا، سری لنکا نے اچھا کھیل پیش کیا، اور ہماری ٹیم ابھی جونیئر ہے، مصباح الحق اور یونس خان کی کمی پوری کرنا ایک میچ میں مکمن نہیں ہے، ٹیسٹ میں پانچویں دن تین سو سے زیادہ اسکور کرنا مشکل ہوتا ہے،سرفراز نیا کپتان ہے، اس کو تھوڑا وقت دینا پڑے گا۔ایک سیریز سے اس پر تنقید نہیں کرسکتے ،ہمارے پاس سرفرازکا کوئی متبادل کھلاڑی اس وقت ٹیم میں نہیں ہے۔ ۔
وقت اشاعت : 10/10/2017 - 21:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :