پاکستان جوڈو فیڈریشن ابوظہبی میں ہونے والے گرینڈ سلام کیلئے 6 رکنی قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کرے گی

بدھ 11 اکتوبر 2017 12:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن ابوظہبی میں ہونے والے گرینڈ سلام کیلئے 6 رکنی قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق گرینڈ سلام 25 سے 29 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں 6 پاکستانی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کوچز انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت 6 کھلاڑیوںکا انتخاب 15 اکتوبر کے بعد کیا جائے گا۔ گرینڈ سلام میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میگا ایونٹ کیلئے شاہ حسین شاہ سمیت دیگر نامور کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ گرینڈ سلام میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اچھے نتائج حاصل کرے گی۔
وقت اشاعت : 11/10/2017 - 12:51:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :