چھٹا بوائز تھروبال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا ،ْ مقبول آرائیں

بدھ 11 اکتوبر 2017 13:06

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے چھٹا بوائز تھروبال ٹورنامنٹ کل جمعرات سے سٹی سکول،کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز صبح 8 سے دن ایک بجے تک کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 11/10/2017 - 13:06:08