17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں کل مزید چارمیچز کھیلے جائینگے

بدھ 11 اکتوبر 2017 13:06

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) 17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں کل جمعرات کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ترکی اور پیراگوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں مالی اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

تیسرا میچ امریکا اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا گھانا اور میزبان بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنلز 16، 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنلز 21 اور 22 اکتوبر، سیمی فائنلز 25 اکتوبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/10/2017 - 13:06:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :