پاکستان ہاکی ٹیم بنگلا دیش میں شدید مالی مسائل سے دوچار،کھلاڑی ٹکے ٹکے کو ترس ..

پاکستان ہاکی ٹیم بنگلا دیش میں شدید مالی مسائل سے دوچار،کھلاڑی ٹکے ٹکے کو ترس گئے

پیسے نہ ہونے کے باعث کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ صرف ہوٹل اور گرائونڈ تک محدود

بدھ اکتوبر 8:25 pm
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء)بنگلادیش میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی شدید مالی مسائل سے دوچار ہوکر ٹکے ٹکے کو ترس گئے۔ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تین روز گزرنے کے باوجود ڈیلی الانس سے محروم ہیں اور ادھار مانگ کرگزارا کررہے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

غیر ملکی دورے پر ایک کھلاڑی کا ڈیلی الانس 100 ڈالر ہے جب کہ مینیجر اور کوچز کو 150 ڈالر ملتے ہیں لیکن تین روز گزر گئے نہ کھلاڑیوں کو پیسے ملے نہ مینیجر اور کوچز کے اکانٹ میں پیسے آئے جس کی وجہ سے کھلاڑی صرف ہوٹل اور گرائونڈ تک محدود

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

ہیں۔

پی ایچ ایف نے روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو یقین دلایا تھا کہ بنگلادیش پہنچتے ہی پیسے ان کے اکائونٹ میں آجائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیسے بھجوانے میں تاخیر ہوگئی ہے تاہم ایک دو روز میں پیسے انہیں مل جائیں گے۔

مزید خبریں