ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، آسٹریلوی ٹینس پلیئر نک کرگیوس پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ ..

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، آسٹریلوی ٹینس پلیئر نک کرگیوس پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد

بدھ اکتوبر 9:39 pm
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) شنگھائی ماسٹرز آرگنائزرز نے ٹورنامنٹ کے دوران سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہ کرنے پر آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔

(خبر جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ کے پہلے رائونڈ کے دوران پہلا سیٹ ٹائی بریک پر ہارنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی نے غصے میں آکر میچ سے دستبرداری اختیار کر لی، اس سے قبل انہیں دو بار گیند کورٹ سے باہر پھینکنے پر وارننگ

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

بھی جاری کی گئی تھی۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر نے کرگیوس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا، اس کے علاوہ وہ 21085 ڈالر انعامی رقم سے بھی محروم ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی شنگھائی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں نامناسب رویے پر کرگیوس پر 25 ہزار ڈالر جرمانہ اور آٹھ ہفتوں تک اے ٹی پی ٹورنامنٹس میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ۔

مزید خبریں