ہنڈراس اور عراق نے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں اپنے میچز جیت لیے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 09:30

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ہنڈراس اور عراق کی ٹیموں نے 17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ چلی اور نیو کیلیڈونیا کی ٹیموں کو میگا ایونٹ میں اپنے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

ہنڈراس کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیو کیلیڈونیا کی ٹیم کو 5-0 گول سے ہرا دیا۔

ایک اور میچ میں عراق کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلی کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گول سے ہرا دیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنلز 16، 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنلز 21 اور 22 اکتوبر، سیمی فائنلز 25 اکتوبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 09:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :