تیسری جوبلی انشورنس رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل شروع ہو گی، 28 کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (پی بی ایس ایف) کے زیر اہتمام تیسری جوبلی انشورنس رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل جمعہ سے کراچی جمخانہ میں شروع ہو گی۔ ورلڈ انڈر 21 چیمپئن محمد نسیم اختر سمیت چار جونیئر کھلاڑی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی بی ایس ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے ٹاپ 28 کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کیلئے 1 لاکھ اور 65 روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، فاتح کیوئسٹ کو 70 جبکہ رنر اپ کو 40 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

ایونٹ کے بعد نیشنل رینکنگ کے ٹاپ دو کیوئسٹس آئندہ ماہ 17 سے 27 نومبر تک دوحہ، قطر میں شیڈول آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 15:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :