صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے سید دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ مردوخواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ملک میں تحفظِ ماحولیات اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرنے والے معروف غیر سرکاری ادارے صبح ِ نو نے کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنا منٹ میں کھلاڑی7 مختلف کیٹیگریز مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر18، بوائز انڈر 14 اور انڈر 10 کے تحت حصہ لے سکیں گے۔ صبح نو کی چیئر پرسن شاہدہ کوثر فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صبح ِ نو اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنے خصوصی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ سابق قومی چیمپئن مہوش چشتی ٹورنامنٹ کی ڈائریکٹر ہوں گی جبکہ شہزا د اختر علوی کو ریفری مقرر کیا گیاہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہش مند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 20 اکتوبر تک شہزاد علوی کے پاس پی ٹی ایف آفس میں یا اُن سے 0333-5158971 پر رابطہ کرکے اپنی انٹریز بھجوائیں۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 15:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :