انگلینڈ کی ٹیم فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:20

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) انگلینڈ کی ٹیم فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، انگلینڈ نے میکسیکو کو 3-2 گولز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ ایف کے ایک میچ میں انگلینڈ انڈر 17 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میکسیکو انڈر 17 کو 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی اور اس فتح کے ساتھ ہی انگلش ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے بریوسٹر، فوڈن اور سانچو نے گول سکورز کئے۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 15:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :