فیفا سابق سیکریٹری جنرل جیروم والکے خود پر عائد 10 سالہ پابندی کیخلاف اپیل کردی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:24

فیفا سابق سیکریٹری جنرل جیروم والکے خود پر عائد 10 سالہ پابندی کیخلاف اپیل کردی
لوزانے / سوئٹزرلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) فیفا کے سابق سیکریٹری جنرل جیروم والکے خود پر عائد 10 سالہ پابندی کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (سی اے ایس ) پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اس حوالے سے ان کے وکلا نے اپیل دائر کردی، ماضی میں فیفا کے سابق چیف سیپ بلاٹر کے دست راست والکے کو ورلڈ کپ 2014 کے ٹکٹ اسکینڈل پر ایتھکس کمیٹی نے ابتدائی طور پر 12 برس پابندی کی سزا سنائی تھی، جسے اپیل پر 2برس کم کردیاگیا۔والکے سردست بارسلونا میں مقیم اور ایونٹس مینجمنٹ کمپنی چلارہے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 20:24:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :