ترکی سائیکل ریس ، دوسرا مرحلہ بھی آئرلینڈ کے نام

سیم بینٹ دوسرے مرحلے میں پہلی، بیلجیم کے ایڈوارڈ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی

جمعرات اکتوبر 21:16

ترکی سائیکل ریس ، دوسرا مرحلہ بھی آئرلینڈ کے نام
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) ترکی سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ بھی آئرلینڈ کے سیم بینٹ کے نام رہا ،بلجیم کے سائیکلسٹ ایڈوارڈ نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا ۔

(جاری ہے)

ٹور آف ترکی سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکلسٹ نے خوب مہارت اور تیز رفتاری دکھائی شائقین نے من پسند کھلاڑیوں کو خوب داد دی ۔ ریس کے دوران تین سائیکلسٹ کے ٹکرانے سے ایک کھلاڑی زخمی ہوگیا ۔ریس کے دوسرے مرحلے میں بھی آئرلینڈ کے سیم بینٹ سب سے پہلے منزل پر پہنچے ۔ بلجیم کے ایڈوارڈ نے دوسری اور اٹلی کے ریکارڈو نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 21:16:01

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments