کولمبیا اور گھانا نے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں اپنے میچز جیت لیے

میزبان بھارت کوئی میچ نہ جیت سکا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 09:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) کولمبیا اور گھانا کی ٹیموں نے 17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ امریکا اور بھارت کی ٹیموں کو میگا ایونٹ میں اپنے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ میزبان بھارتی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہ جیت سکی۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں کولمبیا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

ایک اور میچ میں گھانا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان بھارتی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گول سے ہرا دیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنلز 16، 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنلز 21 اور 22 اکتوبر، سیمی فائنلز 25 اکتوبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 09:20:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :