پیرا گوئے اور مالی کی ٹیمیں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 09:20

کولکتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پیرا گوئے اور مالی کی ٹیموں نے بھی فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنلز کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ پیرا گوئے نے ترکی جبکہ مالی نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز میں پہنچنے کا اعزاز پایا، نیوزی لینڈ اور ترکی کی ٹیمیں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں پیراگوئے انڈر 17 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ترکی انڈر 17 ٹیم کو 3-1 گولز سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی اور اس کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کیا، بوگاڈو، کارڈوزو اور گالینو نے گولز کئے، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں مالی نے نیوزی لینڈ کو 3-1 گولز سے زیر کر کے دوسری کامیابی سمیٹی، اس کے ساتھ ہی مالی کی ٹیم بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، نیوزی لینڈ اور ترکی کی ٹیمیں ناکامیوں کے بعد عالمی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 09:20:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :