اسوا اکیڈمی اورگلیڈیٹرزاکیڈمی کے درمیان فٹ بال میچ(آج) کھیلا جائیگا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) اسوا اکیڈمی اورگلیڈیٹرزاکیڈمی کے درمیان فٹ بال میچ(آج) ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی سعد بلڈر اینڈ انجینئرنگ کے سربراہ محمد سعد قریشی ہونگے جو میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویر احمد نے بتایا کہ میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 10:40:31