سابق کیوی کپتان کائل ملز بھی پی ایس ایل سے منسلک ہو گئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 11:23

سابق کیوی کپتان کائل ملز بھی پی ایس ایل سے منسلک ہو گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اکتوبر۔2017ئ) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کائل ملز بھی پاکستان سپر لیگ سے منسلک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کائل ملز کو ٹیم کا ٹیکنیکل ایڈوائزر مقرر کردیا ہے اور جب رواں برس کے آخر میں قلندرز کا رائزنگ سٹارز سکواڈ آسٹریلیا میں 4 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شریک ہوگا تو وہاں پر سابق کیوی پیسر بھی اسے جوائن کرلیں گے۔

وقت اشاعت : 13/10/2017 - 11:23:06