کرکٹ سائوتھ افریقہ الیون نے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:12

بلوم فونٹین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ الیون نے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.1 اوورز میں 255 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ شکیب الحسن 68 اور صابر رحمان 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

ایرن فنگیسو، مبلیلو موڈازہ، فرائیلنک اور سبوتو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کرکٹ سائوتھ افریقہ الیون نے ہدف 46.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایڈن مارکرم نے 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ میتھیو 71 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ محمد اللہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 12:12:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :