ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم پرسوں زمبابوے اے کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورہ زمبابوے کا آغاز کرے گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:33

بلاویو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم پرسوں اتوار کو زمبابوے اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے دورہ زمبابوے کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک کوئنز سپورٹس کلب بلاویو جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 اکتوبر سے 2 نومبر تک کوئنز سپورٹس کلب بلاویو میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 12:33:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :