تھرڈ سیڈڈ شوائی پینگ تیانجن اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:33

تیانجن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چین کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈد شوائی پینگ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ انکی ہم وطن وانگ پری کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں میزبان تھرڈ سیڈڈ شوائی پینگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن وانگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 12:33:43