لاہو رکی ویمن ہاکی اکیڈمی کی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی ،ْ انٹر کلب ہاکی ٹور نا منٹ میں حصہ لے گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:35

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) لاہو رکی ویمن ہاکی اکیڈمی کی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی ۔ ٹیم کولمبو میں ہونے والے انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔

(جاری ہے)

لاہور ویمن ہاکی اکیڈمی کا 15 رکنی دستہ لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوا ،ْ جہاں ٹیم19 اکتوبر تک ہونے والے انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔ٹورنامنٹ سے پہلے لاہور اکیڈمی کی ٹیم مقامی کلبس کے ساتھ بھی میچزکھیلے گی ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اکیڈمی اپنی مدد آپ کے تحت چلائی جا رہی ہے ۔ دورے کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو ایکسپوڑر دینا ہے ۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 12:35:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :