آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپیئن شپ2019،ون ڈے لیگ 2021 کی منظوری باضابطہ منظوری دیدی

ْٹاپ9ٹیسٹ ٹیمیں دو سال کے عرصے میں چھ ٹیسٹ سیریز کھیلیں گی جس میں تین ہوم اور تین اوے میں ہونگی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:38

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء)آکلینڈ میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹو اور دیگرذیلی کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہوگئے۔ کمیٹیوں نے اپنی سفارشات آئی سی سی بورڈ کے حوالے کردیں جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کی نئی سمت کا تعین کیا گیا ہے۔ جمعہ کو آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں ان سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ٹاپ9ٹیسٹ ٹیمیں دو سال کے عرصے میں چھ ٹیسٹ سیریز کھیلیں گی جس میں تین ہوم اور تین اوے میں ہونگی ۔

2021 سی3 سالہ ون ڈے لیگ شروع کی جائے گی جس میں13ممالک شریک ہونگے۔چارروزہ ٹیسٹ میچ کی آزمائشی اجازت مل گئی، جنوبی افریقہ نے چار روزہ ٹیسٹ میچ کرانے کی تجویز دی تھی ۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میںبھی تمام ٹیموں کے درمیان پانچ روزہ مقابلے ہی ہونگے۔میٹنگ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے صورتحال کاجائزہ بھی لیا گیا۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 14:38:27