نومبر، دسمبر میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مکمل سیریز کا امکان روشن

رواں ماہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو تھابنگ مورے سے ملاقات بھی کریں گے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ٹوئنٹی 20 گلوبل لیگ آئندہ برس تک ملتوی ہونے کی وجہ سے نومبر دسمبر میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مکمل سیریز کا امکان روشن ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان اس حوالے سے رابطہ ہوا ہے، رواں ماہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو تھابنگ مورے سے ملاقات بھی کریں گے۔یاد رہے کہ گلوبل لیگ 3 نومبر سے شروع ہونا تھی، اس کے التوا کی وجہ سے جنوبی افریقی کرکٹرز 26 دسمبر کو شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ تک فارغ ہیں،اس عرصے میں پاکستان ٹیم کی بھی کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 14:38:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :