اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، ایف آئی اے میدان میں آگیا،تحقیقات شروع

پی سی بی نے دستاویزات ایف آئی اے کے حوالے کردیں، دستاویزات میں ٹربیونل کے فیصلے کی نقول اورکھلاڑیوں کے بیانات بھی شامل

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:49

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، ایف آئی اے میدان میں آگیا،تحقیقات شروع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ایف آئی اے نے بھی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر دی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دستاویزات ایف آئی اے کے حوالے کردیں۔ دستاویزات میں ٹربیونل کے فیصلے کی نقول اورکھلاڑیوں کے بیانات بھی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹربیونل کے فیصلے تک ایف آئی اے کو کرکٹرزکے خلاف تحقیقات نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

ٹربیونل کے فیصلے آنے کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات تیز کر دی ہیں جس کیلئے پی سی بی نے فکسنگ اسکینڈل کی دستاویزات ایف آئی اے کے حوالے کردی ہیں۔دستاویزات میں ٹربیونل کے فیصلوں کی نقول اورکھلاڑیوں کے بیانات شامل ہیں۔ ایف آئی اے ٹربیونل کے فیصلے کی نقول کی روشنی میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ایف آئی اے پہلے ہی کھلاڑیوں کے موبائل فونزاورلیپ ٹاپ کا فرانزک کروا چکا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں کرکٹر شرجیل خان، خالد لطیف اور ناصر جمشید سے تحقیقات کی گئیں تھیں۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 17:49:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :