پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ 31 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا

اتوار 15 اکتوبر 2017 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 31 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیریز کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 31 اکتوبر کو پہلے ون ڈے میچ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 2 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 5 نومبر کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر، دوسرا میچ 9 نومبر، تیسرا میچ 12 نومبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 10:00:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :