ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے بنگلہ دیش کیخلاف نئی تاریخ رقم کرڈالی

پیر 16 اکتوبر 2017 13:37

ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے بنگلہ دیش کیخلاف نئی تاریخ رقم کرڈالی
کمبرلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اکتوبر۔2017ئ)بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان کمبرلی میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریزکے پہلے میچ میں ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کوک کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر ون ڈے تاریخ کا سب سے بڑاہدف عبور کرادیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشفیق الرحیم کے 110رنزکی بدولت مقررہ پچاس اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر 278رنز بنائے ،جواب میں ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کوک نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ہی اپنی ٹیم کو 43ویں اوورمیں فتح دلادی۔

ڈی کوک 21چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 168اورہاشم آملہ 8 چوکوں کی مددسے 110رنزبناکرناٹ آﺅٹ رہے۔اس سے قبل کوئی وکٹ گنوائے بغیر سب سے بڑا ہدف عبورکرنے کا عالمی ریکارڈ انگلینڈکے پاس تھا جس نے 2016ءمیں سری لنکا کے خلاف برمنگھم کے مقام پر کسی نقصان کے بغیر ہی 255رنزکا ہدف عبورکیاتھا۔

وقت اشاعت : 16/10/2017 - 13:37:19