سری لنکن ٹیم رواں ماہ ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور میں ہی کھیلے گی، نجم سیٹھی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی اگلے ماہ دورے پر آئے گی تاہم پاکستان سے باہمی سیریز کھیلنے سے بھارت کے انکار کے معاملے پر کیس چل رہا ہے، چیئرمین پی سی بی کی آئی سی سی اجلاس سے وطن واپسی پر گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 20:36

سری لنکن ٹیم رواں ماہ ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور میں ہی کھیلے گی، نجم سیٹھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن ٹیم رواں ماہ ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور میں ہی کھیلے گی۔نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے تصدیق کی کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹونٹی لاہور میں ہی کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلنے پاکستان آ رہی ہے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی اگلے ماہ دورے پر آئے گی تاہم پاکستان سے باہمی سیریز کھیلنے سے بھارت کے انکار کے معاملے پر کیس چل رہا ہے۔سری لنکا اور پاکستان کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 29اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا اور ذرائع کے مطابق سری لنکا سے میچ کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدات کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے موقع پر نجم سیٹھی سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کی ملاقات ہوئی جنہوں نے لاہور میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔چیئرمین پی سی بی سے ویسٹ انڈیز بورڈ کے اعلی حکام کی بھی ملاقات ہوئی اور انہوں نے بھی پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے مثبت جواب دیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل چند سری لنکن کرکٹرز نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 16/10/2017 - 20:36:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :