بابر اعظم نے 33ون ڈے میچز کھیل کر سب سے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

منگل 17 اکتوبر 2017 11:15

بابر اعظم نے 33ون ڈے میچز کھیل کر سب سے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اکتوبر۔2017ئ)قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے 33ون ڈے میچز کھیل کر سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

23سالہ بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں اپنے رنز کی تعداد1659تک پہنچا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ،اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا نے 33ون ڈے اننگز میں 1650رنز کے ساتھ یہ ریکارڈ اپنے نام کررکھا تھا ،ہالینڈ کے ریان ٹین دسکاٹے 1541رنز کے ساتھ دوسرے ،سابق برطانوی بلے باز جوناتھن ٹروٹ 1510رنز کے ساتھ تیسرے اور سابق پاکستانی اوپنر یاسر حمید1424رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجو د ہیں ۔ 

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 11:15:30