پی سی بی کا سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹکٹوں کی مالیت کم رکھنے پر غور

منگل 17 اکتوبر 2017 12:38

پی سی بی کا سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹکٹوں کی مالیت کم رکھنے پر غور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اکتوبر۔2017ئ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سری لنکا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانےوالے ٹی ٹونٹی میچ کےلئے ٹکٹوں کی مالیت کم رکھنے پر غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ستمبر میں پاکستان آنے والی ورلڈ الیون کےخلاف 3 میچز کی سیریز کےلئے ٹکٹوں کی مالیت 500 سے 8 ہزار روپے رکھی گئی تھی جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ نے سری لنکا کیخلاف آخری ٹی ٹونٹی کے لیے ٹکٹوں کی مالیت کم رکھنے پر غور شروع کردیا ہے اور شعبہ مارکیٹنگ مالیت کم رکھنے سے متعلق رپورٹ چیرمین پی سی بی کو دے گا۔ذرائع کے مطابق 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4 ہزار روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ 

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 12:38:50