عالمی ٹینس ایونٹس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (آج) ہوگا

منگل 17 اکتوبر 2017 13:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں ہونے والے عالمی ٹینس ایونٹس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناء اللہ امان کریں گے۔ پی ٹی ایف کے سیکرٹری ثناء اللہ امان نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ پی ٹی ایف کی کوششوں سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے رواں سال پاکستان کو3 انٹرنیشنل مقابلوں کی منظوری دی ہے۔

تینوں عالمی مقابے رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ کلثوم سیف اللہ خان انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ 4 سے 9 دسمبر، دوسرا پی ٹی ایف کے زیر اہتمام سرینہ انٹرنیشنل ٹینس ٹونامنٹ 11 سی16 دسمبر تک ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل ٹورنامنٹ 18 سے 24 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تینوں ایونٹس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) رواں سال دسمبر میں عالمی ٹینس ایونٹس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پی ٹی ایف کے سیکرٹری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف) نے انٹرنیشنل ایونٹس کیلئی3 ٹورنامنٹس ڈائریکٹرزکا انتحاب بھی کیا ہے جو ہر ٹورنامنٹ میں الگ الگ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دیں گے جن ڈائریکٹرز کا انتخاب کیا ہے ان میںعاصم شفیق، کرنل گل رحمان اور کامران خلیل شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ تینوں ایونٹس کیلئے انعامی رقم 15 ہزار امریکی ڈالرز مقرر کر دی گئی ہے۔ تینوں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر میں ہونے والے تینوں ایونٹس کیلئے پی ٹی ایف سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کرے گا اور ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سکیورٹی بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کیلئے نامور بین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اور ان ایونٹس کیلئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے عہدیداران اور ایکسپرٹ بھی آئیں گے۔ سیکرٹری ثناء اللہ امان نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)کی جانب سے رواں سال پاکستان کو 3 انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی ملک کیلئے خوش آئند ہے اس ایونٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد آئی ٹی ایف مزید ایونٹس کی میزبانی بھی پاکستان کو دے گا۔ ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو جلد دعوت نامے بھیجوئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کے ہر ٹورنامنٹ کیلئے انعامی رقم 5، 5 ہزار ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :