پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں ہونے کے امکانات روشن

منگل 17 اکتوبر 2017 13:08

پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں ہونے کے امکانات روشن
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اکتوبر۔2017ئ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کراچی میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کےلئے کل وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی اور سید مراد علی شاہ کے درمیان بدھ کی صبح 11بجے ملاقات شیڈول ہے جس میں پی ایس ایل3 کے کچھ میچز کراچی میں کرانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کرانے کےلئے نجم سیٹھی کو سکیورٹی سمیت ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ الیون ٹیم کی آمد کے موقع پر ایک میچ کراچی میں کرانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جلد عالمی کرکٹر ملک کے دیگر شہروں میں بھی کھیلیں گے۔ 
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:08:12